معذورافراد کے غم سمیٹنے کے لیے الخدمت کوشاں ہے، رضوان احمد

100

راولپنڈی (جسارت نیوز) صدرالخدمت فاؤنڈ یشن شمالی پنجاب رضوان احمدنے کہاہے کہ جسمانی طورپرکمزوریوں کاشکارمعذورافراد کے غم سمیٹنے کے لیے الخدمت اہم کرداراداکررہی ہے۔گزشتہ برس 8ارب 5کروڑ 30لاکھ روپے مالیت سے اڑھائی کروڑ افراد کی خدمت کی،کورونا کی تیسری لہر نے پاکستانی عوام کو بہت زیادہ متاثر کیا اس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے بعض اضلاع میں لاک ڈاؤن لگایا گیا جس نے وہاں کے عوام کومعاشی دباؤ کا شکارکیا ہے ایسے متاثرہ خاندانوں کی امداد ہم سب کا فرض ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت اور چیرٹی آسٹریلیاکے اشترا ک سے بلائنڈپرسنزمیں رمضان فوڈ پیکج دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربلائنڈاین جی اوکے جاوید شہزاد، صدر روٹری کلب راولپنڈی مراد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ رضوان احمد نے کہا کہ پاکستانی عوام میں خیر بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی مصیبت کے وقت پوری قوم یک جان ہوکرمتاثرہ انسانوں کے ریلیف میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے اہل خیر، لوکل اور بین الاقوامی این جی اوزکے ذریعے کورونا میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔