موصل کی تاریخی النوری مسجد کی تعمیر نو کا کام مصری انجینئر کریں گے

146

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے شہر موصل میں تاریخی النوری مسجد کی تعمیر نو کے لیے منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ مصر کے انجینئروں نے جیت لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس مسجد کو داعش کے ہاتھوں بربادی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ داعش کے مقتول بانی ابو بکر البغدادی نے اپنی خلافت کا اعلان اسی مسجد کے منبر سے کیا تھا۔ موصل شہر کی بحالی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی خواہش پر مسجد النوری کی تعمیر نو کے لیے 123 ڈیزائن پیش کیے گئے تھے۔ ان میں سے مصری انجینئروں کا تیار کیا گیا منصوبہ منتخب کیا گیا۔