ریاض کے شاپنگ مال میں ہول ناک آتش زدگی

119

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض کے معروف صحاری مال کمپلیکس میں ہول ناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحاری مال شمالی ریاض میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے۔ یہاں بہت سے ریستوران اور دکانیں ہیں۔ آگ لگنے سے مال سے دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے، جب کہ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر پہنچ گئیں۔ محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔