کیلیفورنیا میں سیاہ فاموں کی ہلاکت پر فسادات شروع

592
آکلینڈ: پولیس گردی میں سیاہ فاموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں شریک مشتعل مظاہرین نے کار شوروم اور بینک کے دروازے کو آگ لگا دی ہے

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پُرامن ریلی فسادات میں تبدیل ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں پے در پے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آکلینڈ میں احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگادی اور عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ ریلی کے شرکا نے منی سوٹا میں ہلاک ہونے والے 20سالہ سیاہ فام اور شکاگو میں 13سالہ لڑکے کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھارکھی تھیں۔ مختلف مقامات پر پولیس کے جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں کورئیرکمپنی فیڈ ایکس کی عمارت میں فائرنگ کر کے 8 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آور کی شناخت 19سالہ برینڈن اسکاٹ ہول کے نام سے ہوگی۔ پولیس سربراہ رینڈل ٹیلر نے بتایا کہ عمارت میں زیادہ تر کام کرنے والوں کا تعلق سکھ برادری سے تھا۔ واقعے کے بعد تفتیش کاروں نے برینڈن کے گھر کی تلاشی لی اور کچھ ثبوت قبضے میں لے لیے، جن میں کمپیوٹر اور دیگر سامان شامل ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ اب تک حملے کے پس پردہ حقائق جاننے میں ناکام رہی ہے۔