جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع

144

لاہور( نمائندہ جسارت) لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکائونٹس کے مقدمہ میں سابق وزیر جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔ ہفتے کے روز عدالتی سماعت پر عبوری ضمانت میں توسیع ختم ہونے پرجہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلا کے ساتھ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کے لیے فریقین کے وکلا کو طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا کہ مزید سماعت بینکنگ کورٹ میں ہونی ہے یا سیشن کورٹ میں سماعت کے لیے کیس بھیجنا ہے۔