کورونا سے بچوں کو بھی خطرہ

292

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے۔ اب کراچی میں بھی کورونا کی برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ اب یہ خیال غلط ہوگیا ہے کہ اس وبا سے بچے محفوظ ہیں، اور بچوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ ملک میں کورونا کے باعث اب تک 1 سے 10 سال تک کے 44 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس صورت حال میں بچوں میں بھی تیزی سے مرض کا پھیلنا تشویشاناک ہے، اس لیے بچے ہوں یا بڑے احتیاط اور دعا ہی ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اس لیے بچے بھی کھیلیں کودیں لیکن صرف ضرورت کے تحت باہر نکلیں، ہجوم میں نہ جائیں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں یا سینی ٹائز کریں۔ جب بڑے بچائو کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات پر عمل کریں گے تو یقینا بچے بھی کریں گے اس لیے بڑوں کو سخت پابندی کرنی ہوگی۔