حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ عدالت کے استفسار پر ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،ہمارے فارم ہاؤس پر کاروائیاں کی گئی، سیاسی مخالفت کی وجہ سے کاروائی اور مقدمہ کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت 17اپریل کومقررکرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔