پی پی جیالے طارق خان کے لواحقین کے لیے10لاکھ روپے کااعلان

125

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مرحوم جیالے طارق خان کے والد سے تعزیت کے موقع پرکہا ہے کہ سندھ حکومت نے مرحوم کے لواحقین کے لیے دس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ طارق خان رواں ہفتے کراچی میںاحتجاج کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے تھے۔