تشدد کا راستہ ریاست کو کسی صورت قابل قبول نہیں، شفقت محمود

303

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ  مذہبی جماعت کی جانب سے توڑ پھوڑ ایک افسوناک عمل ہے جبکہ تشدد کا راستہ ریاست کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  حکومت کی جانب سے مذکرات چل رہے تھے کہ اچانک سے ملک میں امن ایمان خراب کرنا کسی کے حق میں بہتر نہیں، تشدد کا راستہ اپنانے سے ملک دشمن طاقتوں کی خوشی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی جناح اسپتال میں مذہبی جماعت کے تصادم کی وجہ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کرنے جناح اسپتال پہنچ گئے ، پولیس اہلکاروں عیادت کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت کی جانب سے جو تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا وہ انتہائی نامناسب ہونے کے ساتھ ملک دشمن طاقتوں کو خوش کرنے کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام دشمن قوتوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا جبکہ املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح بھی جائز نہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پولیس نے جرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں امن امان کو یقینی بناتے ہوئے چھ سو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک میں امن امان قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس کیلیے سب کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظر نہیں آتے جبکہ پولیس اہلکاروں پرتشدد اور املاک کونقصان پہنچایا گیا اور پولیس کے 600 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تشدد کا راستہ ریاست کو کسی صورت قابل قبول نہیں اور یہ جو بھی ہوا پاکستان کی بہتری کے لیے نہیں ہوا۔