چوتھا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 145 رنز کا ہدف

332

سنچورین: چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقا کی جانب سے جانیمن ملان اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم اس اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 11 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ملان نے وان ڈار ڈاسن کے ساتھ ملکر 57 رنز کی اچھی شراکت قائم کی۔

وان ڈار ڈاسن نے اپنی نصف سنچری اسکور کی اور 52 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ملان 33 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا، اور قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی پوری ٹیم  19.3اوور میں 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور شاہین آفریدی، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔