نئے وزیر خزانہ کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

321

اسلام آباد: نومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین  کے حلف لیتے ہی نیب نے سماعت کے لیے طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں،ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز حماد اظہر کی جگہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔جنھوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، شوکت ترین وزیراعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے پہلے سے ممبر تھے۔