مقدمے کے اعلان پر راناثناء اللہ کا فواد چوہدری کو چیلنج

377

راناثناء اللہ نے فواد چوہدری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری  میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں اورمدعی خود بنیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راناثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں،

رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، رانا ثنااللہ کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات دیے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نےگزشتہ روزچیف سیکریٹری پنجاب،کمشنراوردیگرافسران کودھمکیاں دیں، اگرسرکاری زمین پرقبضہ اورافسران کودھمکیاں دی گئیں توکارروائی ہوگی یہ لوگ کبھی کبھی بانی ایم کیوایم بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کے اعلان پر راناثناء اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری عمران خان کےخلاف بھی مقدمہ درج کرائیں، پھانسی لگانے کی باتیں کس نے کی تھیں؟ سرکاری افسران کو دھمکیاں کس نے دیں تھی؟

انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پرقائم رہیں گے،دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اورعمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ سرکاری افسران کو خبردار کرنا دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے؟ کیا خبردار کرنا دھمکیاں ہیں؟ ووٹ کوعزت دی جائےگی اورووٹ کی حرمت کی حفاظت بھی کی جائے گی، ہماراکسی سیاسی جماعت سےایسااختلاف نہیں کہ ہم ان سےبات نہیں کرسکتے، سلیکشن کوئی بھی کرائے،کسی کی بھی ہو،ہم سلیکشن کےعمل کےخلا ف ہیں۔