بنڈل جزیرےسے متعلق وفاق کی نیت صاف نہیں، وزیر اطلاعات سندھ

310

کراچی : صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بنڈل جزیرےسے متعلق وفاق کی نیت صاف نہیں،بنڈل جزیرے پر آرڈیننس کا معاملہ اٹھانا بدنیتی کو ظاہر کرتاہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ واحد حکومت ہے جو ملکی اثاثےبیچ رہی ہے، وزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیا اس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں تھی، وزیراعظم کے ساتھ جتنے اتحادی ہیں سب ان سے نالاں ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جتنے وعدے کیے کوئی ایک پورانہیں کیا،امیدہےسب مل کرحکومت کےخلاف اکٹھےہوں گے، نااہل حکومت سےجان چھڑاکرہی بہتری آئےگی،عدم اعتمادسےپہلےہی پی ڈی ایم میں جھگڑاکرادیاگیا،یہ حکومت ہرچیزکومتنازع بنادیتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم میں طےہواتھا کہ حکومت کوآئینی طریقے سےگھربھیجاجائےگا،بھارت سےتجارت کرناکشمیرکاسوداکرنےکےمترادف تھا،وزیراعظم نےبھارت سےتجارت بحالی پرردعمل پرفیصلہ واپس لیا۔