ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، فردوس عاشق

193

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،  اپنے  ٹویٹ  میں مزید کہا  کہ وقت بدل گیا ہے، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلیے ڈوب چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، حکومت افسران کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے، شرپسند عناصر کے ذریعے ڈرانے، دھمکانے نقصان پہنچانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں، اب وقت بدل چکا ہے، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا ہے ۔