مکہ المکرمہ: یومیہ 2 لاکھ آب زم زم بوتلیں کی تقسیم

1118

ریاض: مسجد الحرام مکہ میں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران یومیہ 2 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ حرم شریف میں آب زم زم کی فراہمی کی ذمہ داری پر مامور ادارہ ‘سقیا’ نے زائرین کےلیے زم زم کی مستقل فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ماہ رمضان المبارک میں کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  حرم شریف میں ادارہ سقیا کی جانب سے اس امر کویقینی بنایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو آب زم زم مستقل بنیادوں پر فراہم کیا جائے اور  زم زم کی فراہمی کے لیے مرتب منصوبے کے تحت یومیہ بنیاد پر زائرین میں دو لاکھ آب زمزم کی چھوٹی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے ادارے نے خصوصی کارکن متعین کیے ہیں جو صحن مطاف میں ٹرالیوں اور مخصوص بیگز کے ساتھ موجود ہوتے ہیں جن پر آب زم زم کی بوتلیں ہوتی ہیں جو وہاں آنے والے عمرہ زائرین اور دیگر افراد میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

ادارہ سقیام کا کہنا ہےکہ صحن مطاف اور دیگر مقامات پر 50 سے زائد ٹرالیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جہاں آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں علاوہ ازیں ادارے نے آب زم زم گلاسوں میں فراہم کرنے کے لیے بھی اضافی کارکنوں کو متعین کیا ہے جنہیں متحرک کولر فراہم کی گئے ہیں جو وہ اپنی کمر پر باسانی اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے متحرک کولرز میں ٹھنڈا آب زم زم ہمہ وقت دستیاب ہوتا ہے اور ادارہ سقیا کے یہ کارکن حرم شریف کے اندرونی صحن، بالائی حصہ اور جدید توسیع کے علاوہ بیرون صحنوں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔