کراچی سرکلر ریلوے کے اوقات کار تبدیل

284

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار میں کمی پر کراچی سرکلر ریلوے کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری اوقات کار میں تبدیلی پر سرکلر ریلوے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کے سی آر ون  اور  4 کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، اورنگی اسٹیشن سے گاڑی  دوپہر3 بجے چلےگی  اور 4 بجے سٹی اسٹیشن پہنچےگی۔

اورنگی اسٹیشن والی سرکلر4بجکر 20منٹ پردھابیجی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سرکاری دفاتر میں اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 تا دوپہر3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز وفاقی دفاتر میں صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تاجمعہ5 روز کام کرنے کی صورت میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے 4 بجے تک ہوں گے۔