چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

316

سنچورین: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اورحارث رؤف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے کی بدولت 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔