کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 3015167 ہوگئیں

319

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3015167 ہوگئیں جبکہ کیسز 14 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 15 ہزار 167 ہوگئیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار 232 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 727 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 94 لاکھ 31 ہزار 604 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 942 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار 912 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 89 ہزار 783 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 712 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 48 لاکھ 36 ہزار 187 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 75 ہزار 673 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 69 ہزار 24 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 342 ہو گئی۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 801 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 976 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 112 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 181 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 7 فیصد سے زائد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہو چکی ہے۔