اینڈرائیڈ صارفین خبردار؛ ‘یہ ایپ جعلی ہے’

502

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اینڈرائیڈ صارفین کو خطرے سے خبردار کردیا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کو فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے ، یہ آپ کی ڈیوائس کو ایک نقصان دہ فائل میں منتقل کردیتی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کبھی بھی کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال نہ کریں، چوکنا رہیں اور محفوظ رہیں۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین فکس آن لائن ایپ کو ڈاؤن لاؤڈ نہ کریں اور اگر کرچکے ہیں تو ڈیلیٹ کردیں۔