سنچورین: قومی ٹیم اب تک تمام ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ناقابل شکست

736

سنچورین (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنچورین میں اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج جمعہ سنچورین کے سپرا سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اب تک سنچورین کے سپر ا سپورٹ پارک میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے ، اس گراؤنڈ میں پاکستان نے اب تک3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور تینوں میں ہی پاکستان نے فتح حاصل کی۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے تیسرے میچ میں اسی گراؤنڈ میں جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم سنچورین میں کھیلے جارہے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرکے نہ صرف سپر اسپورٹ پارک میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھ سکتی ہے بلکہ ٹرافی بھی اپنے نام کر سکتی ہے۔