شیعہ عالم دین علامہ عون نقوی سپرد خاک

23

کراچی(نمائندہ جسارت)ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید عون محمد نقوی کو وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، علما کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ علامہ عون محمد نقوی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔