دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں‘ آفتاب عالم ایڈووکیٹ

152

مظفر آباد (صباح نیوز ) دکھی انسانیت کی خدمت بھی کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔ الخدمت فائونڈیشن نے غریب اور مستحق افراد کو فوڈ پیکیج دے کر نہ صرف ان کے دل جیت لیے ہیں بلکہ ان کی دعائیں بھی لے رہے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا مظفرآباد میں قائم الخدمت فائونڈیشن کے فوڈ حب کا دورہ ،تیار کردہ رمضان پیکیج کی چیکنگ اور بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن غریب، نادار،مفلس اور مستحق خاندانوں کیلئے رمضان فوڈ پیکیج روز اول سے تقسیم کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی ،جو بھی لوگ الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو اُس کا اجر عطا فرمائے ۔