دادو، گاؤں محمد خان چانڈیو کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

153

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں پیپلز پارٹی کے جیالے بنیادی سہولیات سے محروم، احتجاجی مظاہرہ۔ دادو کی یونین کونسل امینانی شریف میں واقع گاؤں محمد خان چانڈیو کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم، گاؤں کے رہائشیوں رئیس سومر خان چانڈیو، اعجاز علی چانڈیو، وزیر علی چانڈیو سمیت دیگر نے کہا کہ ہم پرانے جیالے ہیں مگر دادو کے ایم این اے رفیق احمد جمالی اور ایم پی اے پیر مجیب الحق نے مسلسل نظر انداز کردیا ہے، الیکشن کے بعد ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا اور مخالفین کی تکلیفیں بھی برداشت کیں، تاہم منتخب نمائندوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا، گاؤں کے دو سو سے زائد ووٹ دینے کے باوجود گاؤں میں بجلی، روڈ، ڈرینج سسٹم سمیت صحت مرکز فراہم نہیں کی گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے مخالفین آج منتخب نمائندوں کی گود میں بیٹھے ہیں مگر پرانے جیالوں کو کوئی سلام کرنے تک تیار نہیں ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر سہولتیں فراہم کریں۔