پنجاب اور پختونخوا میں پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

80

لاہور/ پشاور (آئی این پی+ اے پی پی) پنجاب اور پختونخوا میں پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی جبکہ ایس او پیز عملدرآمد لازمی قراردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ صونے میں پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ پیر اور جمعرات کو کلاسیں ہوں گی۔علاوہ ازیںوزیر تعلیم پختونخوا شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا اجلاس میں کیا گیا ہے کہ اگلے مہینے بورڈ امتحانات کے پیش نظر پیر 19اپریل سے نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کے لیے ایس او پیز کے تحت خیبرپختونخوامیں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس اول سے آٹھویں تک کے کلاسز عید تک بند رہیں گی۔