چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس‘ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ

160

اسلام آباد(اے پی پی )نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہواجس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبلیٹی نیب، ڈی جی آپریشنز نیب اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نیب نے نیب کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی کہ وائٹ کالر کرائمزکے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے 179میگا کرپشن مقدمات میں سے 63میگا کرپشن مقدمات کو معزز احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا ہے جبکہ 95بدعنوانی کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔