سری نگر اور کولگام سے خاتون سمیت متعدد نوجوان گرفتار

177

سری نگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے سری نگر اور کولگام اضلاع سے ایک خاتون سمیت متعدد نوجوان گرفتار کر لیے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر کے ڈائون ٹائون علاقے سے معروف مجاہد کمانڈر مشتاق احمد زرگر کے بھائی سمیت کم از کم 6 نوجوان گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیے۔ بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے علاقے فرصل سے ایک خاتون کو گرفتار کیا ۔