افغانستان: بم دھماکے میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

83

کابل (آن لائن) افغان صوبے قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے نصب تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکا ہوگیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔