کورونا کیسز،ٹوکیو اولمپکس ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

220

ٹوکیو(جسارت نیوز)جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی نہیں آئی تو ہم بلا جھجھک رواں سال ہونے والے اولمپکس گیمز کو ملتوی کردیں گے۔جاپان کے ٹی بی ایس ٹیلیویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں حکم ران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے اہم لیڈر توشی ہیرو نکئی کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے شروع ہونے میں سو دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، لیکن اگر کورونا کی وبا اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ہم پہلے سے التوا کا شکار اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کو دوبارہ ملتوی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ2020میں ہونیوالے اولمپکس گیمزکاانعقاد کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔