بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر میں جمع کرائی گئی شکایات میںاضافہ

314

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی یکم جنوری تا31مارچ2021کے دوران دھوکہ دہی،جعلسازی اوردیگربے قاعدگیوں کے خلاف بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر میں جمع کرائی گئی شکایات میں گزشتہ برس کے اسی دورانئے کے مقابلے میں 135فیصد اضافہ ہوا۔یکم جنوری سے 31مارچ 2021تک بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر کو11ہزار732شکایات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے سہ ماہی کے عرصہ میں4ہزار994شکایات موصول ہوئی تھیں جو 135فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ان شکایات میں شعبہ بینکاریہ سے متعلق وہ 7ہزار 595 شکایات بھی شامل ہیں جو وزیراعظم پورٹل پر درج کرائی گئیں جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصہ میںایک ہزار411شکایات موصول ہوئی تھیں۔ بینکنگ محتسب پاکستان کے ادارے کے پہلے نیوز لیٹرکے مطابق جو کہ 16اپریل 2021کو جاری ہوا ہے ،11ہزار732شکایات میں سے 5 ہزار 375 شکایات صرف مارچ2021کے مہینے میں موصول ہوئیں ۔