دودھ کا ٹرک اُلٹنے سے ندی کا رنگ متغیر

401

دودھ کا ٹینکر الٹ جانے سے ویلز کی ایک ندی دودھ کی ندی میں تبدیل ہوگئی۔

ٹویٹر پر شائع کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں ویلز کے ضلع کارمارتھین شائر کے لانورڈا میں دریائے دولس کو دکھایا گیا ہے کہ کیسے پوری ندی سفید ہوگئی

مئی لیوس نے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں چھوٹے سا آبشار دودھ کے رنگ کا ہوگیا۔

قدرتی وسائل ویلز کی جانب سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ آر ٹی سی (روڈ ٹریفک حادثے) میں ایک ٹنیکر کے ساتھ پیش آئے حادثے کی وجہ سے دودھ کی ایک نامعلوم مقدار دریائے دولس میں گر گئی ہے۔

این آر ڈبلیو کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اور اس کے آس پاس کے علاقوں اور ماحول پر پڑنے والے اثرات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔