چیف جسٹس کے روبرو کورونا وکیل پیش ہونے پر ہلچل

120

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے روبرو کورونا مثبت وکیل آنے پر عدالت میں ہلچل مچ گئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل خالد محمود سے استفسار کیا کہ آپ کی التوا کی درخواست آئی تھی جس پر  وکیل نے جوا ب دیا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  آپ کو اس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پر وکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہر چلے گئے۔

چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ ہمارا ملازم فائل اٹھا کرلے گیا، ملازم کو معلوم ہے وکیل کو کورونا ہوا ہے پھر فائل نہیں اٹھانی چاہیے۔ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ  فائل اٹھانے والا بار کا ملازم ہے۔

وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔