نوازشریف نے پی پی کا معاملہ فضل الرحمان پر چھوڑ دیا

282

نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانافضل  الرحمان پر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان  اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں  نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانافضل  الرحمان پر چھوڑ دیا۔

نوازشریف نے کہا کہ آپ پر پوری طرح اعتماد ہے ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں،  ن لیگ اور پیپلز پارٹی  کےایک دوسرےکے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے میں ہوں۔