پاک بھارت جنگ 5 سال کے دوران متوقع

234

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت کے پاکستان پر حملے کا امکان زیادہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کانگریس کو بھیجی گئی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اشتعال انگیزی کو بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔

سالانہ خطرے کی جانچ کی یہ رپورٹ امریکی دائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (DNI) کے دفتر کی طرف سے تیار کی گئی ہے جسے بعد ازاں کانگریس کو بھیجا گیا ہے.

جنوبی ایشیاء سے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مودی کی سربراہی میں پاکستان پر بھارتی حملے کا ماضی کے مقابلے میں زیادہ امکان ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے سے دونوں جوہری مسلح ہمسایہ ممالک کے مابین تنازعہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ کشیدگی کی وجوہات میں کشمیر میں پرتشدد بدامنی اور ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے ممکنہ طور پر نمایاں ہیں۔

تاہم اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2021 میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ کا امکان نہیں ہے تاہم بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی جنگ 5 سال میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عالمی برادری کو کئی بار یہ بات واضح کرچکا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے مسلح تصادم کی کوشش کررہا ہے۔