وزیر اعظم نے ایک بار پھر سندھ کیلیے زبانی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا

485

سکھر: وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے چودہ اضلاع کے لیے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام سے وعدہ ہے کہ جب تک ان کے حالات بہتر نہیں ہونگے وہ اس طرف توجہ دیتے رہیں گے۔

سکھر میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم نے کہا کہ اندرون سندھ کے لیے 446 ارب روپے کا پیکجن وفاق اپنا بجٹ کاٹ کر دے رہا ہے کیونکہ اندرون سندھ کے لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور یہ پاکستان کا سب سے غریب علاقہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی دیر بعد اندرون سندھ آیا ہوں مگر اپنے ساتھ خوشخبری لایا ہوں یہ صوبہ ہی نہیں پورا ملک میرا ہے اور جہاں پر ہماری حکومت نہیں بھی ہے وہ صوبہ بھی ہمارا ہے اب پوری ایمانداری اور امانتداری سے پسماندہ علاقوں کو اوپر لانے کے لیے مدد کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے جبکہ پیکج میں سندھ کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہناتھا کہ اللہ نے سندھ کو ہرقسم کے قدرتی وسائل سے نوازا ہے ، سندھ میں کسی چیزکی کوئی کمی نہیں ہے۔