کلائی میں درد اور اس کے اسباب

575

کچھ لوگوں کو ایسی ورزش جس میں ہاتھوں کا استعمال زیادہ ہو، کے دوران کلائیوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔

نیو جرسی کے مونموٹ کاؤنٹی میں ویلوسیٹی کائروپریکٹر اور اسپورٹس کے کوچ نک اوکیپینتی کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ آپ کی کلائی میں اور اس کے آس پاس کمزور عضلات ہوں۔ بہت سارے لوگوں کی کلائی کے لچکدار مادے سخت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے فرش پر ہاتھ رکھ کر ورزش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

نک کا کہنا ہے کہ کلائی کے ٹشوز میں طاقت کا فقدان بھی عام طور پر تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ مثال کے طور پر پش اپ ورزش میں کلائی کے پٹھے آپ کے جسم کے وزن کا ایک بہت بڑے حصے کو سہارا دینے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر ان میں کچھ کمزوری ہوگی تو آپ کی کلائی زیادہ تناؤ کا سامنا کرے گی۔

نیویارک شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر سیم بیکورٹنی کا کہنا ہے ورزش میں کچھ دوسرے امور جیسے گٹھیا ، کارپل ٹنل سنڈروم یا کلائی کی موچ وغیرہ بھی کلائی میں درد پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔