فریال تالپور سمیت پی پی رہنماؤں کی نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

265

سپریم کورٹ میں فریال تالپوراورسہیل انورسیال کی نااہلی کیلئےدائردرخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں  منظوروسان  اور ناصرحسین شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ فریال تالپور سمیت دیگر فریقین پر اقامے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔