عوامی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرینگے، فردوس عاشق

323

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوامی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کریں گے۔

 فردوس عاشق  نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامی سطح پر کارروائیاں جاری ہیں، سہولت بازاروں کی شکل میں عوام کو سستی اشیا خوردونوش فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گذشتہ 6ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 183 کارروائیاں کی گئیں، 44 گودام سیل، 17 ایف آئی آرز کا اندراج اور 2 لاکھ 76 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا، ذخیرہ اندوزوں سے 47 ہزار 627 چینی کے تھیلے، 3 ہزار 69 چاول کے تھیلے، 40 ہزار 920 کلو گرام گھی، 1 لاکھ 35 ہزار 321 لیٹر کوکنگ آئل برآمد کیا گیا۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،تحریک انصاف حکومت کی ترجیحات کا محور و مرکز عام آدمی ہے، بزدار حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔