امریکی ریاست انڈیانالوس میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

277

امریکی ریاست انڈیاناپولس میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست انڈیاناپولس کی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے فیڈ ایکس کمپنی میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا تاہم حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

فیڈ ایکس کمپنی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے۔

فیڈایکس کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کے حملے سے باخبر تھے اور حکام کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس ایک جدید خودکار گن تھی، وہ فائرنگ کرتے ہوئے فیڈایکس کمپنی کی عمارت میں گھس گیا۔