ملک بھر میں سوشل میڈیا چند گھنٹے کی بندش کے بعد بحال

415

حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایپلیکیشن اور ویب سائٹس پر عارضی پابندی چند گھنٹے بعد اٹھا لی۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا، اب سائٹس کو بحال کردیا گیا۔

پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ نمازِ جمعہ کے بعد ٹی ایل پی کارکنان احتجاج کریں گے۔