انتخابات میں مبینہ مداخلت، امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

299

امریکی انتخابات 2020 میں مبینہ مداخلت پر امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے روس کے 10 سفیروں کو ملک بدر کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر پابندیوں کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کردیا۔ ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکی بینکوں کی جانب سے روسی بانڈز کی ٹریڈنگ پر پابندی ہوگی۔

ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکی بینک روس کے سینٹرل بینک اور وزارت خزانہ سے بونڈ نہیں خریدسکیں گے۔

امریکا نے ملک میں تعینات 10 روسی سفیروں کو ملک بدر اور 32 روسی افراد پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں ہفتے روسی صدر کو ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ملاقات کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی۔ امریکی اقدامات کا ترکی بہ ترکی جواب دینا ناگزیر ہے۔