سندھ میں 78 کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع

41

کراچی( نمائندہ جسارت)رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی سندھ کے مختلف شہروں میں 78 کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں دہشت گروں کی مالی معاونت روکنے کے لیے سیکورٹی اداروں کی جانب سے
پلان ترتیب دے دیا گیا۔ غیر قانونی طور پرزکواة،فطرہ، صدقہ اور خیرات وصول کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ انٹر نیشنل این جی اوز اور مشکوک مدارس بھی ریڈار پر آگئے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں لشکر جھنگوی ، جیش محمد،لشکر طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک اسلامی،القائدہ،ملت اسلامیہ پاکستان،اسلامی تحریک پاکستان،جماعت الانصار ، جماعت الفرقان،انصار السلام،حزب التحریر، بلوچستان لبریشن آرمی،اسلامک اسٹوڈنٹ موومنٹ آف پاکستان،بلوچستان لبریشن فرنٹ،بلوچستان ریپبلکن آرمی،اسلام مجاہدین،جیش اسلام،تحریک طالبان باجوڑ، اسلامک جہاد یونین،سندھو دیش لبریشن آرمی،غازی فورس،غلامان ِ صحابہ،جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ،پیپلز امن کمیٹی سمیت دیگر جماعتوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جبکہ قواعد وضوابط پر عمل نہ کرنے والی انٹر نیشنل این جی اوزکے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشکوک مدارس کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے ۔