ضلع کے 90مقاما ت پر دورہ قرآن کا اہتمام ہوچکا ہے، رخسانہ تنویر

127

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام یکم رمضان الکریم سے دورہ قرآن حکیم شروع ہوچکے ہیں جو 20 رمضان المبارک تک جاری رہیں گے۔ حلقہ خواتین حیدرآباد کی ناظمہ رخسانہ تنویر نے کہاہے کہ ضلع کے90 مقامات پر دورہ قرآن کا اہتمام ہوچکا ہے خواتین کی قرآن پاک سے دلچسپی دیدنی ہے یہ ماہ مبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے قرآن کو پڑھنا، سمجھنا اسکی ہدایات پہ عمل کرنا اور اسے دوسروں تک پہنچانا ہر مسلمان پر واجب ہے انہوں نے کہا کہ رمضان کی برکت سے اللہ نے ہمیں قرآن کو سمجھنے کا موقع دیا ہے ہم اس سے بھرپور استفادہ کریں اور دورہ قرآن کلاسز میں دلجمعی کے ساتھ شریک ہوں۔