حب،نئے میونسپل افسر کی نگرانی میں شہر کی صفائی کا کام جاری

550

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب شہر کے نئے میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر ظفر اقبال کی نگرانی میں حب شہر کے مختلف روڈ، گلی اور محلوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر حب ظفر اقبال خان ان کے آفس میں ملاقات کے دوران صحافی میر عبدالحمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نہ صرف انٹرٹینمنٹ کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ علم و دانش تک رسائی کا ایک معتبر وسیلہ بھی ہے، عوام میں حقوق و فرائض کا احساس اُجاگر کرنے میں صحافی حضرات کا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے علاقے کا مثبت امیج اُجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافی حضرات کی گرانقدر خدمات و قربانیاں خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حب شہر میرا اپنا گھر ہے گھر کی صفائی اور ستھرائی کی دیکھ بھال کرنا میرا فرض ہے ہم نے حب شہر میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کا چارج سنبھالتے ہی حب شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور ستھرائی کے کام کا آغاز کردیا ہے اور یہ صفائی و ستھرائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا اور حب شہر کو کچرے کے ڈھیروں سے مکمل صاف کرکے حب شہر کو ایک خوبصورت ترین اور مثالی شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈیوٹی افسران اور خاکروب اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، خاص طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر حب شہر اور اس کے روڈ اور مختلف گلی محلوں میں صفائی اور ستھرائی کا عمل جاری رہے گا اور میں حب شہر کے عوام اور حب شہر کے تمام دکاندار حضرات سے خصوصی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے عملے کے ساتھ تعاون کیا کریں، اپنے روڈ، محلے اور گلیوں میں جگہ جگہ کچرا کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں بلکہ روڈ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اپنا کچرا اور کوڑا کرکٹ ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر جمع کرکے مخصوص کچرے والی ایک جگہ پر رکھیں، ہماری ٹیم آکر اس کچرے کو اٹھاکر لے جائے گی جب تک عوام دکاندار حضرات ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تب تک ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا نہیں رکھ سکتے، اس لیے عوام دکاندار حضرات کا تعاون ہمارے ساتھ لازمی ہے، حب شہر ہم سب کا ہے مل کر اس حب شہر کو صاف اور ستھرا خوبصورت ترین مثالی شہر بنائیں۔ شہریوں نے میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر ظفر اقبال خان کے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھانے پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف شہر کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھارہے ہیں، شہریوں نے میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ موصوف کی کاوشوں سے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر ظفر اقبال خان کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ حب شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کرتے نظر آرہے ہیں۔