حیدر آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم

110

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم کرادیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اپنے قائد سعدحسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد کے علاقے حیدر چوک پر جاری دھرنا جمعرات کو دن بھر جاری رہا تاہم افطار کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر دھرنا کے شرکاء کو پر امن طور پر منتشر کردیا ۔اس دوران دھرنے کے شرکاء کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔ شہر کے اہم چوک سے دھرنا ختم ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔ تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کے بعد شہر بھر میںپولیس و رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ۔ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کے مطابق مارچ کا مقصد ملک میں پیدا ہونے والے لا اینڈ آرڈ کے حالات اور عوام کے درمیان تحفظ کو مزید مضبوط و مستحکم رکھنا ہے ۔