پاکستان اسٹاک :مارکیٹ سرمائے میں 18ارب سے زائد کی کمی

172

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھا ئو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا تاہم کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں زائد رہااورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرز زائد رہا۔جمعرات کو کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس134پوائنٹس کی تیزی سے45445پوائنٹس تک بھی پہنچا تاہم بعض ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے شیئرزکی فروخت سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر 135پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی لیکن کاروبار کے اختتام پرمندی کی شدت میں کمی آئی۔مدی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایے میں 18ارب41کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای30انڈیکس 34.78 پوائنٹس گھٹ کر 18509.60پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66 پوائنٹس کمی سے 30683.10 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس111.98پوائنٹس کم ہو کر74230.89 پر بند ہوا ۔