یورو کی قیمت خرید181روپے سے بڑھ کر182روپے ہوگئی

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152,85 روپے سے گھٹ کر 152.75 روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے گھٹ کر 152.85 روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90 روپے مستحکم رہی۔