مرکنٹائل ایکس چینج میں 11.9ارب روپے کے سودے

195

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے11.9ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 14,464 رہی۔ سب سے زیادہ سود ے این ایس ڈی کیو 100 کے ہو ئے جن کی مالیت 4.61ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.328 ارب روپے ،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.324 ارب روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 857.618 ملین رو پے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 712.117 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 348.589 ملین روپے، کا پر کے سودوں کی مالیت 285.475 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 231.356 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 131.299 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 56.750 ملین روپے اور جاپان ایکیو ٹی کے سودوں کی مالیت 18.137 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 18 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 11.378 ملین روپے رہی۔