بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

175

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی 20کرکٹ میں تیز رفتاری سے 2000رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بابراعظم نے اب تک 48اننگز میں1916رنز بنائے ہیں جو ٹی20کرکٹ میں 48اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز ہیں۔ویرات کوہلی نے اتنی ہی اننگز کھیل کر1852رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 48اننگز میں1635، ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے اتنی اننگز میں1537اور سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے48اننگز میں1465رنز سکور کیے تھے ۔ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کررکھا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ56اننگز میں سرانجام دیا تھا۔ بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لئے اگلی 7اننگز میں صرف 84 درکار ہیں۔