جوکووچ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

262

مونٹی کارلو(جسارت نیوز) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سربین ٹینس اسٹارکو مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس اسٹار ڈینیئل ایوانزنے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے 14ویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔