ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکایاتی سیل قائم

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزوں کی شکایات درج کرنے کے لیے شکایاتی سیل قائم کیا گیا ہے۔ سیل ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون کا کہنا تھا کہ عوام سیل میں صبح 9 بجے سے اپنی شکایات ان نمبروں 02199244607 / 02199244608 پر درج کرسکتے ہیں جبکہ صارفین اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں بھی درج کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ صوبے بھر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صوبے بھر میں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔